ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

 اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.93 فیصد کی سطح  پر آگئی ہے، جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کی ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک ہفتے دوران ٹماٹر 50 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 39 روپے، چینی تقریباً 2 روپے جبکہ دال مونگ 5 روپے سستی ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران برائلر مرغی 18 روپے فی کلو، پیاز 5 روپے، لہسن 9 روپے اور آلو اڑھائی روپے کلو مہنگے ہوئے ہیں، اورایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے اور دال چنا، دال مسور اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہے، جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں