ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : تیزرفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر بینک میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر نجی بینک میں گھس گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر نجی بینک میں گھس گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا اور بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھِی نقصان پہنچا ہے، واٹر ٹینکر کو ہٹانے کیلیے کرین طلب کرلی گئی ہے، جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

مزید تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، جب کہ زخمیوں میں مرتضی، بینک ڈرائیور ابراہیم، سیکیورٹی گارڈ میر صاحب اور راہ گیر عامر حسین شامل ہیں، واٹر ٹینکر کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ ڈرائیور کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے، ممکن ہے کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور زخمیوں میں شامل ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں