English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سرکلر ٹرین سے یومیہ لاکھوں کا نقصان

کراچی: سرکلر ٹرین فیز ون کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کو مزید نقصان ہورہا ہے، پاکستان ریلوے نے 7 روز قبل کراچی میں سرکلر ٹرین کا آغاز کیا تھا، ریلوے نے پپری تا سٹی اسٹیشن چار ٹرینیں شروع کی ہیں، تاہم چاروں ٹرینوں میں مجموعی طور پر 75 فیصد تک نشستیں خالی جارہی ہیں، جب کہ ریلوے کے لئے بڑا مالی بوجھ سرکلر ٹرین فیز ون بن گیا ہے جس کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرکلر ٹرین میں گنجائش سے صرف 25 فیصد مسافر سفر کررہے ہیں، اور سرکلر ٹرین سے ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، صرف شام چھ بجے چلنے والی سرکلر ٹرین میں 90 فیصد سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں۔ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کراچی سرکلر ٹرین کے حوالے سے صورتحال سے عدالت کو آگاہ کرےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے