English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ میں 5 ملزمان ہلاک

طڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 یثرب امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ملزمان مارے گئے، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق 5 ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے ایک بنگلے میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں پانچوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

تفصٰلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملزمان سرائیکی گینگ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے