English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار

لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی تاہم بارہا طلبی کے باوجود چند ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔ اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ہیں لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

جج احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا۔ پولیس نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن اور نیب کے وکیل عثمان جی راشد چیمہ نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

عدالت میں نیب کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی فیصل بلال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن خالد محمود نے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے