ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک، اسکولز بند کرنے کا مطالبہ

کراچی: ہیکرز نے سندھ حکومت کی ایک اہم ویب سائٹ کو ہیک کر کے اسکولز بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق ویب سائٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود ویب سائٹ بحال نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے sindhinvestment.gos.pk کو ہیک کر کے ایک پیغام شائع کیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ “حکومتِ پاکستان طلبا کی زندگیوں کو مذاق نہ سمجھیں۔ اسکولوں کو فوری بند کیا جائے۔ طلبا ملک کا اہم اثاثہ ہیں، ان کو تناہ نہ کریں”۔

آخر میں ہیکرز نے لکھا کہ “طلبا کو بچاؤ، پاکستان کو بچاؤ۔۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں