ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود کا اماراتی وزیر سے پاکستانیوں کو درپیش ویزا مشکلات کے ازالے پر زور

نیامے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور کو ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے دوران متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون امور ریم الہاشمی سے ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو نمائش میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزا کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں