English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بورڈ کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، بورڈ ممبران میں برآمدکنندگان بھی شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدرات ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ، پانچ سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات اور اس میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا ماہانہ بیناد پر اجلاس کا انقعاد کیا جائے گا، جس میں برآمدکندگان کے مسائل حل کئے جائیں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے