English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گلبرگ اورنارتھ ناظم آبادکےمختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کےبھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائیگا، متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ،فارمیسی اورضروری اشیاء کے اسٹورز کھلیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 904 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 56 لاکھ 27 ہزار 539 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے