ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فردوس عاشق کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: مشیر وزیر اعلٰی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مشیر وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیراعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا، اور ان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا، سپریم کورٹ کے 10 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، اور ان کی بطور مشیر خاص تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر کام کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی، جب کہ کیس کی سماعت آئندہ پیر کے روز تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل کاپی لف نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اور درخواست گزار کو سپریم کورٹ کا فیصلہ لف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں