English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

5 تا 12 دسمبر کورونا SOPs سے آگاہی کا ہفتہ منائیں گے : ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرٍِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ 5 سے 12 دسمبر تک کورونا وائرس کی ایس او پیز کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بات کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال، 6 فٹ فاصلہ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے