English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کے پیرول کی مدت میں ایک دن کی توسیع کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول رہائی کی کل پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی تاہم ابھی تک سرکاری طور پر ہمیں نہیں بتایا گیا کہ توسیع ہوئی ہے یا مسترد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے