ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے پیش نظر سیاسی جلسوں پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

لاہور: کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ مفاد عامہ کی درخواست میں کورونا کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے اسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں، عالمی وائرس سے بچاو کے لئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سینیئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں اگاہ کیا جائے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں