English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی

اسلام آباد: برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، برطانوی ایئر لائن پاکستان کے لیے جدید ائیربس اے 332 استعمال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنےکی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے، ایئر لائن کو لاہور اور اسلام آباد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی، ایئر لائن 7 اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہورپہنچے گا۔

برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز 13 دسمبرکو لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے