دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔
بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر آگئے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا بیٹسمینوں کی رینکنگ میں دوسرا نمبر جب کہ لوکش راہول تیسرے اور ایرون فیچ چوتھے موجود ہیں۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر آگئے۔ مجیب الرحمان دوسرے، عادل رشید تیسرے جب کہ ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
قومی کرکٹر عماد وسیم ٹی 20 لہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی آل راؤنڈر کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور گیلن میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹاپ ٹین میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کرلی۔ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ٹاپ فائیو میں شامل ہوگئے۔ انگلینڈ کے کرس جارڈن دو درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں آگئے۔

