English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ خدشات کا شکار

کورونا کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز منسوخ ہونے کے بعد سری لنکا نے بھی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے خدشات کا اظہار کردیا.

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،سری لنکا کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ 18 دسمبر کو جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں.

دوسری جانب انگلینڈ اور پروٹیز کے درمیان جاری سیریز کو طبی بنیادوں کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ سیریز کے بقیہ میچز کا اعلان جلد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 79 لاکھ 38  ہزار 995 افراد متاثر، 15 لاکھ 50 ہزار 263 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23  ہزار 575 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے