کوئنز ٹاون (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہوگئی اور قومی ٹیم کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاون پہنچ گئی۔قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آج سے کوئنز ٹاؤن میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گی،قومی ا سکواڈ ٹریننگ کیساتھ ساتھ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا،قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔ اسکواڈ میں شامل 52اراکین کرائسٹ چرچ کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ۔قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل 52اراکین کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹائون پہنچ گئے۔اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹائون پہنچا۔ دوسرا رکن کل کوئنز ٹائون میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔کوئنز ٹائون میں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز علیحدہ علیحدہ ہوٹلز میں قیام کریں گے۔ ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد دونوں اسکواڈز سیریز میں شرکت کے لیے اپنے اپنے مقررہ وینیوز پر روانہ ہوجائیں گے۔قومی اسکواڈ 15 دسمبر جبکہ پاکستان شاہینزکا اسکواڈ 14 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ اور وانگرائے روانہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹڑ پر شاداب خان، اظہر علی اور دیگر نے سیلفیز شیئر کیں۔شاداب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ قرنطینہ کے بعد اب ہم آزادی سے اپنی زندگی جی رہے ہیں۔سرفراز نے شاداب کا لنچ کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا، اظہر علی نے باہر مداحوں کے ساتھ سیلفیز لیتے تصویریں شیئر کیں۔اظہر علی نے نارمل زندگی کی طرف آنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔واضح رہے پاکستانی شاہین 17 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف واحد 4 روزہ میچ کھیلیں گے جب کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں 18 دسمبر سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز کرے گی۔
آئسولیشن کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کوئنز ٹائون پہنچ گئی
القمر
