ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ لیور پول کا میجی لینڈ سے میچ برابر

لندن (جسارت نیوز) یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ میں لیور پول اور میجی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا محمد صلاح کلب کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے دوسرے میچ میں پی ایس جی نے استنبول کو 5-1 سے ہرا دیا نیمار نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ جمعرات کو انگلش میدانوں میں یوئیفا چیمپئنز لیگ میں لیور پول اور میجی لینڈ کا میچ بے نتیجہ رہا۔ محمد صلاح گول کرکے ریکارڈ ہولڈر بن گئے، انہیں کلب کی طرف سے سب سے زیادہ 22 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میچ برابر رہنے کے باوجود لیور پول کی گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ دوسرا میچ یکطرفہ ثابت ہوا پی ایس جی نے حریف استنبول کو 5-1 سے ہرا دیا۔ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر نیمار نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ ایمباپے نے 2 گول اسکور کئے، پی ایس جی کا گروپ ایچ کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں