English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کیلیے تیاریاں شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کےخلاف ہوم سیریزکی تیاریوں کاآغاز کر دیا ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچ  کراچی راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

جنوبی  افریقا کے بعد انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی، پی سی بی کی چاروں ہوم سیریزمیں قومی کرکٹ ٹیم کیلیےاسپانسرزکی تلاش ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیریز کے لیے اسپانسرز سے رابطوں کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے آئیں گی۔

سال 2007 کے بعد یہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔دونوں ٹیموں نے  2010 اور 2013 میں پاکستان کی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو یعنی متحدہ عرب امارات میں کھیلیں تھیں۔

سال 1995 کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کْل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ ان گیارہ میں سے سات میں جنوبی افریقہ جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔  لہٰذا بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس اب یہ ایک سنہری موقع ہوگا کہ وہ 18 سال بعد جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے سکے۔ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں  پاکستان کی سرزمین پر کبھی کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے