English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم کی �تح کے امکانات کم ،کھلاڑیوں کو محنت کرنا �وگی ،انضمام

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کم ہیں، 14 دن کی آئیسولیشن کے بعد اب جو 10 دن ملے ہیں ان میں کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، سیمنگ ٹریکس کی وجہ سے وہاں کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے اور 14 روز کی آئیسولیشن کے بعد اب جو 10 دن ملے ہیں ان میں کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا پڑے گی اور وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑے گا جو اتنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کا ایک بڑا گروپ گیا ہے جس میں پاکستان شاہینز کے کھلاڑی بھی شامل ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا ایک اچھا امتزاج ہے، نیوزی لینڈ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو لے کر جانا ایک اچھا اقدام ہے، ہمارے جتنے بھی نئے کھلاڑی آئے ہیں ان میں ٹیلنٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور اگر صرف نوجوانوں پر انحصار کیا گیا تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں، جیتنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ملک میں بہت اچھی ہے، 14 روز کی آئیسولیشن کھلاڑیوں کیلئے بہت مشکل تھی، میں نہیں سمجھتا کہ کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی بہت بڑی خلاف ورزیاں کی ہوں گی، دو منفی ٹیسٹ آنے کے بعد پھر ٹیسٹ مثبت آجانا کچھ اچھی علامات نہیں تھیں لیکن کھلاڑیوں نے مشکل وقت گزارا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی جب انگلینڈ گئے تھے تو پرائیویٹ جہاز سے گئے تھے جبکہ اب نیوزی لینڈ عام جہاز سے گئے تو ہو سکتا ہے اس سے کوئی مسئلہ پیدا ہوا ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لڑکوں کو ان حالات میں خیال رکھنا چاہیے۔سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ جیسے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کے مطابق تکنیک رکھنے والے کرکٹرز آتے تھے اب ویسے کرکٹرز نہیں آ رہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اب کھیل کے تقاضے تبدیل ہو گئے ہیں، لوگ اب ٹی 20 اور ون ڈے کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور مختصر دورانئے کی کرکٹ بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے