English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلا� ٹیم کا اعلان ،ٹیلر جگ� ن� بناسکے

کرائسٹ چرچ (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 18 دسمبر سے شروع ہونے والی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے،کپتان کین ولیمسن پہلے بچے کی ممکنہ پیدائش کے پیش نظر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کریں گے، 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں لیفٹ آرم اسپنر مچل سینٹنر جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔کیویزا سکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس ایش سوڈھی، ٹم سائیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔ سابق کپتان روس ٹیلر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کی وجہ سے کیوی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے جب کہ ٹرینٹ بولٹ، ٹم سائوتھی ، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 دسمبرکو ہیملٹن اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچیز کی سیریز شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے