لاہور (جسارت نیوز)جونیئر سولیڈ یرٹی لاہور ڈویژن تائیکوانڈو چمپئن شپ غازی تائیکوانڈ و کلب نے جیت لی ۔تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ پر واقع پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذیلی ادارے نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر لاہور میں جونیئر سولیڈ یرٹی لاہور ڈویژن تائیکوانڈو چمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں15کلبوں کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان کے معروف اسپورٹس آرگنائزر شکیل یوسف اور تائیکوانڈ کے انٹر نیشنل ماسٹر اینڈ ریفری ارشد مبارک نے کیا۔غازی تائیکوانڈ و کلب نے 7 گولڈ میڈلز، 4سلوراور 10برائونز میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ این ایس تائیکوانڈ و کلب نے 5گولڈ،6سلوراور 4 برائونز میڈلز جیت کر دوسری جبکہ اکبرتائیکوانڈ و کلب نے 3گولڈ،7سلوراور 4 برائونز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر سولیڈ یرٹی لاہور ڈویژن تائیکوانڈو چمپئن شپ کے اختتام پر مہمانان خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈٹریننگ اینڈ کوچنگ سنٹر لاہورکے ڈائر یکٹر نصر اللہ رانا، پنجاب اسپورٹس بورڈکے ڈائر یکٹر اسپورٹس حفیظ بھٹی،مارشل آرٹس کونسل آف پاکستا ن کے صدر عاطف بھٹی،نیشنل اسکول آف تائیکوانڈ و ایسو سی ایشن کی صدر سید ہ ذوالکیف نادر( سکستھ ڈان ،ڈبلیوٹی ایف،کوریا) اورشکیل یوسف نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹیکنیکل آفیشلز میں یاد گاری شیلڈز تقسیم کیں۔
غازی کلب نے جونیئر سولیڈ یرٹی تائیکوانڈو چمپئن شپ جیت لی
القمر
