English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی ا�ریقن ٹیم کراچی جم خان� میں ٹریننگ کرے گی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جنوری 2021ء میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر پروٹیز ٹیم کی ابتدائی ٹریننگ کیلئے کراچی میں ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں انتظامات کررہا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی جب کہ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قابل اعتماد ذرائع نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مہمان کرکٹرز پاکستان آمد کے بعد ابتدائی 5 سے 7 روز تک مکمل آئسولیشن میں ہوںگے جس کیلئے مقامی ہوٹل میں انتظامات کیے گئے ہیں اور پروٹیز کرکٹرز کی اس آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کیلئے ٹیم ہوٹل کے برابر میں واقع کراچی جم خانہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظام کیا جارہا ہے جس کے لیے کراچی جم خانہ کے گراؤنڈ کو بھی بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنایا جائیگا۔کراچی جم خانہ کراچی کے تاریخی کرکٹ گرائونڈز میں سے ایک ہے جس نے 1926ء سے 1987ء کے درمیان 70 فرسٹ کلاس میچوں کی میزبانی کی ہے جس میں رانجی ٹرافی ، ایم سی سی ٹورز اور قائد اعظم ٹرافی کے میچز بھی شامل ہے۔ پاکستان ، سری لنکا اور ہندوستان میں مشترکہ طور پر کھیلے گئے ورلڈ کپ 1996ء بھی کراچی جمخانہ کو ٹیموں کی پریکٹس کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔کراچی جمخانہ گرائونڈ نے 06-2005ء میں ویمن ایشیاء کپ کرکٹ اور 2004ء میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز کی میزبانی بھی کی تھی۔ جنوبی افریقی ٹیم آئسو لیشن مدت مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ وینیو نیشنل سٹیڈیم پر باضابطہ ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے