English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا پی ڈی ایم کو 13دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسہ کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان میں تیرہ دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اپوزیشن کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے جب کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب انٹرنل سیکیورٹی ونگ نے اجلاس کے میٹنگ منٹس تیار کر کے وزیراعظم آفس بھی بھیجوا دئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے