وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر رہیں اور نومبر کے مہینے میں بھی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ4 فیصد بڑھیں، اور نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں، اور نومبر کے مہینے میں بھی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کی ترسیلات 11.8 ارب ڈالر رہیں اور یہ پانچ ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 26.9 فیصد زائد ہیں۔
More good news for Pakistan’s economy as workers’ remittances continued to grow in November – remaining above US$2 billion for a record 6th consecutive month. Acc to SBP they rose to US$2.34 billion, up 2.4% over the previous month 28.4% over November 2019.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2020
اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.34 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں، یہ ترسیلات اکتوبر سے 2.4 فیصد اور نومبر 2019 سے 28.4 فیصد زائد ہیں۔

