ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاؤن سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نےایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہمارےاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھرچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا تواسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاورمیں40 فیصد کورونا کے بیڈز بھرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں