English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نےایئر سیال کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی ایئر لائن ایئر سیال کا افتتاح کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ایئرسیال کے افتتاح کے بعد صنعتکاروں سےخطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر حماد اظہر ، غلام سرور اعوان اور معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم سمبڑیال میں مستحق افرادمیں مویشی تقسیم کریں گے اور مقامی میرج ہال میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 17 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جائے گا، منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے