English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کومہمند اوربھاشا کی صورت میں 2 بڑے ڈیمزمیسرآئیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ منگلا اورتربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کومہمند اوربھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِآب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مہمند ڈیم پرجاری تعمیراتی کام کے حوالے سے ویڈیو شیئرکی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منگلا اورتربیلا کے 5 عشروں بعد پاکستان کو مہمند اور بھاشا کی صورت میں 2 بڑے ذخائرِ آب (ڈیمز) میسر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں دریائے سوات پرواقع مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، تعمیرمکمل ہونے کے بعد مہمند ڈیم 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا، ڈیم کی تعمیرسے 16 ہزارایکڑ زرعی اراضی کو بھی سیراب کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے