ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ

سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت کراچی میں 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس اور این آر ٹی سی کے مابین اس معاملے پر ایم او یو پر دستخط کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم او یو پر سندھ پولیس کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی عمران یعقوب منہاس اور این آر ٹی سی کے ایم ڈی بریگیڈیئر توفیق نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور ٹالپر، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، جی ایم آپریشنز بریگیڈئر (ر) نیئر عباس، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگر شریک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں