English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے صحت یابی کیلئے دعا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مولانا طارق جمیل کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور طبیعت کی خرابی پر انہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ طارق جمیل نے ٹوئٹ کے ذریعے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور تصدیق کی کہ وہ کورونا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان کی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے