ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی فٹبال چیلنج کپ آرمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

لاہور (جسارت نیوز) قومی فٹبال چیلنج کپ، واپڈا اور آرمی نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی، آرمی نے کے آر ایل اور واپڈا نے ایس اے گارڈنز کو شکست دے کر لاسٹ 4تک رسائی حاصل کی۔پیر کے روز پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلی کوارٹر فائنل میں آرمی اور کے آر ایل کا میچ 2-2 سے ڈرا ہوا اور ایکسٹرا ٹائم میں بھی اسکور تبدیل نہ ہو سکا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد آرمی3-0 کے اسکور سے فاتح قرار پائی۔ آرمی کی جانب سے نارمل ٹائم میں علی رضا اور انصار عباس نے گول کیے جبکہ کے آر ایل کے دونوں گول مدثر نے اسکور کیے۔فتح سے ہمکنار آرمی کے کھلاڑیوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے ایس اے گارڈنز کو 3-0 کے اسکور سے شکست دی۔ واپڈا کی جانب سے اشفاق الدین نے 2 گو ل کیے جبکہ ا حتشام نے ایک گول کیا۔ آج تیسرے کوارٹر فائنل میں سوئی سدرن کا مقابلہ ایر فورس سے ہوگا اور اچوتھا و آخری کوارٹر فائنل میں کے پی ٹی ، ایچ ای سی سے مد مقابل ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں