English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لکی فٹبال کلب نے فرینڈز فٹبال کلب3-1 سے شکست دے دی

القمر

لاہور(جسارت نیوز)لکی فٹ بال کلب نے فرینڈز فٹ بال کلب ٹائون شپ کو 3-1 سے شکست دے دی۔ آر اے بازار فٹبال گرائونڈ میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوا۔ تاہم فرینڈز فٹ بال کلب کے اسٹائیکرز نے لکی فٹبال کلب کے گول پوسٹ پر کئی حملوں حملے کئے جنہیں گول کیپر محمد فرحان نے بڑی پھرتی اور مہارت ناکام بنا ئے۔دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی فرینڈز فٹ بال کلب کے اسٹائیکر نے شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔لیکن یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہی کیونکہ لکی فٹ بال کلب(آر اے بازار) کے کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 گول اسکور کرکے نہ صرف برتری ختم کی بلکہ میچ 3-1 سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹرائیکر محمد اویس نے 2 جبکہ حمزہ حسن نے 1 مرتبہ گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھاکر فتح کو یقینی بنایا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی فرینڈز فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد ادریس نے شاندار گول کیپنگ کامظاہرہ کرنے پر محمد فرحان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے