English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ درست تھا: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت دیکھتے ہوئے یہ احساس ہورہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صحیح وقت پر کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’موجودہ سطح پر کہ جب کورونا وائرس کے باعث اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تو مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ ہم نے صحیح وقت پر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ طلبہ کو یقین دلایا جائے کہ جب چیزیں بہتر ہوں گی تو تمام ادارے کھل جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے