English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان سیاسی کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان پولیٹیکل کمیشن کا 9 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے سربراہ ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان پولیٹیکل کمیشن کا 9 رکنی وفد قطر سے آنے والی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے اور وفد کو سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا۔ سینئر پاکستانی حکام نے وفد کا استقبال لیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبان پولیٹیکل کمیشن کا وفد 16 سے 18 دسمبر تک پاکستان میں تین دن قیام کرے گا اور حکومتی عہدیداران سے مذکرات کرے گا جس کے دوران افغان امن عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کا وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، پاکستان خطے اور افغانستان میں پائیدار امن کے لئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کی حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امن مزاکرات کے سلسلے میں طالبان سیاسی دفتر کے وفد نے گذشتہ سال اگست میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران پاک افغان امن مذکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے