English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے کا شہباز اور حمزہ سے جیل میں تحقیقات کا فیصلہ

لاہور: ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے منی لارنڈنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کیلیے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط لکھ دیا۔ اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ آج جیل جائیں گے اور دونوں رہنماؤں کے بیان ریکارڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے خط میں کہا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی23نومبر کو خط لکھا گیا تھا لہذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پر25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے