English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 سیریز: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

اس موقع پر کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر اعتماد ہیں. سیریز کے لیے تیاری اچھی ہے اور بابر اعظم کی کمی محسوس ہوگی جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے.

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پر جوش ہیں، سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے.

15رکنی ٹی 20 قومی ٹیم میں شاداب خان کپتان،عبداللہ شفیق، حیدرعلی، سرفرازاحمد، محمدحفیظ، حارث رؤف، فہیم اشرف، افتخاراحمد، عمادوسیم، خوشدل شاہ، محمدحسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہونگے اور ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نےکیا.

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، بلیئرٹکنر، ٹوڈایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے اورجیکب ڈفی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے.

پہلے ٹی 20 میں مچل سینٹنر نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، کیویز فاسٹ بولر لوکی فرگوسن انجری کی وجہ سے سیریز سے آوٹ ہوگئے ہیں جبکہ ہمیش بینیٹ بھی ان فٹ ہیں.

خیال رہے کہ بابراعظم انجری کے باعث ٹی 20 سیریز میں ٹٰیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم ان کی جگہ شاداب خان قومی ٹم کی قیادت کریں گے.

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ جو 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے