English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوساکا ٹی ٹوئنٹی، فہیم اسپورٹس نے پاک الیون کو شکست دیدی

القمر

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایچ ایم اسپورٹس ، پیزا پیٹرول، مریم اینڈ ماما جوسزکے زیرِ اہتمام ایس او پیز کے مطابق اوساکا ایل ای ڈی لائٹس T20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 میں ینگ اسٹار زنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 169رنزد کا ہدف دیا۔ ایمل خان نے 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔ فارما الیون کی طرف سے طلحہ نے 2 اوور میں ایک وکٹ حاصل کرکے نمایاں رہے۔ جواب میں فارما الیون 10 وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رزنز اسکور کرسکی۔ شایان نے 17 گیندوں پر 20 رنزاسکور کیے۔ ینگ اسٹار کے بالر عمران ساگری نے 3 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح ینگ اسٹار نے 49 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایک اور میچ میں فہیم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنزاسکور کیے۔ احسن ہاشمی نے 41 گیندوں پر 51 رنز بنائے ۔ فارما الیون کے بالر وقاص نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاک الیون 10 وکٹوں کے نقصان پر 102 بنا سکی۔ منیب نے 43 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے