اسلام آباد (جسارت نیوز )چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل عقیل خان نیاور سائرہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ محمد شعیب بوائز انڈر-18 کے چیمپیئن بن گئے۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر روبینہ خالد تھیں، جنہوںنے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر، پاکستان ٹینس فیڈریشن صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں چیمپیئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی کو (3) 6-7، 6-4 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا، لیڈیز سنگلز کا فائنل سارہ محبوب اور اوشنا سہیل کے درمیان کھیلا گیا جس میں سارہ محبوب نے2-0 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سارہ محبوب نے اوشنا سہیل کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-6 سے اور دوسرے سیٹ میں 3-6 سے فتح حاصل کی۔
