English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

القمر

 

ہملٹن(جسارت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہملٹن میںکھیلا جائیگا ، نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا ،قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہملٹن میں کھیلا جائے گاہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے