English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان زخمی

کراچی: نیپیئر کے علاقے پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان جسم پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپیئر تھانے کےعلاقے میں واقع پولیس کوارٹرز پیتل داس کمپاؤنڈ کے قریب پراسرار دھماکے میں 2 نوجوان سینے اور گردن پر چھرے لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ بابر ولد سعید اور 21 سالہ دانیال ولد نور خان کے نام سے کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زخمی ایک نوجوان پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ پرسرار دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز اور دیگر پولیس و رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ زخمی نوجوان محلے میں آگ جلا کر ہاتھ تاپ رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے کوئی چیز اٹھائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ شواہد اکٹھا کر رہا ہے جس کی ٹیم علاقے کو کلیئر کرکے بتائے گئی کہ دھماکہ کس چیز کا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے