English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں جمعہ کو رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے قبل داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات نمایاں ہیں جس کی وجہ سے جمعہ کو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹرسے کم ہو کر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہفتے کو دن بھر بلوچستان (کوئٹہ) کی شمال مشرقی سرد ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق شہر میں سردی کی موجودہ لہر پیر تک برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے