اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، اسد عمر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیخلاف کام کرنے والے محکمے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
Just got my covid test result and it is positive. Will be isolating at home.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2020

