English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم ک ااعلان رضوان کو کپتان بنادیا گیا

القمر

نیپیئر (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا کپتان بابراعظم اور امام الحق پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتانی کریں گے۔ پیر کو ٹور سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ میں پاکستان شاہینزکی نمائندگی کرنے والے عابد علی، اظہرعلی، حارث سہیل، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس اور نسیم شاہ کل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیسٹ اوپنر امام الحق ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل انجری کا شکار ہو گئے تھے دونوں کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے اور تاحال انہوں نے کرکٹ ٹریننگ شروع نہیں کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی ا سکواڈ میں کپتان محمد رضوان ، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے