English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹار فٹبالر میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا

القمر

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور لیگ میچز میں بارسلوناکی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا643گول کا ریکارڈ برابر کردیا، میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر ناصرف میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643گول کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔پیلے نے 656میچز میں فٹبال کلب سانٹوس کی نمائندگی کی اور 18 سال کے دوران 643گول کیے۔برازیل کے سابق لیجنڈ فٹبالر پیلے کے پاس کسی ایک کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 643گول کرنے کا اعزاز ہے جسے اب میسی نے برابر کیا۔میسی نے فٹبال کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 643گول کیے۔اور امید ہے کہ جلد وہ پیلے کو پیچھے چھوڑ دیں گے، واضح رہے کہ لائنل میسی کو لیجنڈ فٹبالر کا ریکارڈ توڑنے کے لیے ایک گول درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے