English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ5ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان

القمر

ہملٹن (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ میں 5ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کا نیوزی لینڈ الیون ناردرن نائٹس ویلنگٹن فائر برڈز اور کینٹ بری کی ٹیموں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مقابلہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے والے 10کرکٹرز حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد حسنین، حارث رئوف، عثمان قادر، موسی خان، وہاب ریاض، افتخار احمد، عبداللہ شفیق اور حسین طلعت کل ترنگا سے ہملٹن پہنچ کر پاکستان شاہینز کو جوائن کریں گے۔ پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روحیل نذیر ، حیدر علی، ذیشان ملک، عماد بٹ، ظفر گوہر، دانش عزیز، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رئوف، عثمان قادر،وہاب ریاض، موسی خان اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز اور ناردرن نائٹس کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 دسمبر کو ہملٹن میں ہوگا ۔
ویلنگٹن فائر برڈز کے ساتھ دوسرا میچ 29 دسمبر کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کینٹر بری کے خلاف یکم جنوری کو لنکن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ چوتھا اور 5واں ٹی ٹوئنٹی میچ 3 اور 5 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف لنکن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد 4روزہ میچ میں 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ فواد عالم اور روحیل نذیر نے شاندار سنچریاں ا سکور کیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ نے عمدہ کارکردگی سے میچ میں فتح دلانے میں اہم کردار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے