English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ : مزید 149 پولیس افسران اور اہلکار کورونا کا شکار

کراچی: سندھ پولیس میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 149 پولیس افسران و جوان متاثر ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 149 پولیس افسران و جوان متاثر ہوگئے، جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 4084 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اب تک 22 پولیس افسران و جوان کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 465 ہے، اب تک 3597 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پرخیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں،کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلندحوصلہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے