English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر   پاکستان کلین سوئپ کی خفت سے بچ گیا۔ گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے میچ جیت لیا، آخری اوور میں افتخار احمد نے چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

نیپئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 174 رنز کا ہدف  6 وکٹوں پر دو گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ اوپنرمحمد رضوان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے 59 گیندوں پر 89 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

محمد حفیظ نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور 29 گیندوں پر 41 رنز بنائے جس میں 3 شاندار چھکے اور 2 دلکش چوکے شامل تھے۔ حیدرعلی  نے 11، خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف نے 2 رنز بنائے، شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد نے 14 اور حسین طلعت صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی تھی۔تین میچوں کی سیریز میزبان ٹیم نے دو ایک سے جیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے