ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے مانگ لی

صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ/شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم عمران خان کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس پر دستخط کر دیئےاور سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ/ شو آف ہینڈز کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی۔ صدر کی جانب سے آئین میں ترمیم کیئے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن(6)122 میں ترمیم کے لیے سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں