نئی دہلی(جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے لئے 2020مایوس کن رہا وہ 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ 32 سالہ کوہلی کے کیریئر میں 12 سال بعد یہ پہلی بار ہوا ہے جب وہ ایک بھی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ 2008 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے کوہلی نے پہلے سال 5 ون ڈے کھیلے لیکن کوئی سنچری نہیں بناسکے جس کے بعد سے کوہلی نے ہر سال سنچریوں کی لائنیں لگا دیں۔ 2020ان کے لئے کچھ اچھا سال ثابت نہ ہوا۔ ویرات نے تینوں فارمیٹ میں ایک بھی سنچری نہیں بناسکے رواں سال کوہلی نے 9 ون ڈے کھیل کر 431 رن بنائے اور ان کا بہترین اسکور 89 رنز رہا۔ انہوں نے رواں سال 3 ٹیسٹ میچز میں 19.33 کی اوسط سے 116 رنز سکور کیے اور ان کا بہترین اسکور 74 رنز رہا جبکہ کوہلی نے رواں سال 10 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 295 رنزا سکور کیے۔

