English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ کیلیے پہلے رائونڈ کے پک آرڈر کا اعلان

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کی ڈرافٹنگ کے لیے پہلے رائونڈ کے پک آرڈر کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6میں پہلے کھلاڑی کی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کرے گی جب کہ دوسری ملتان سلطانز ،تیسری لاہور قلندرز اور چوتھی پشاور زلمی کرے گی۔پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے رائونڈ میں پانچویں اور کراچی کنگز کی چھٹی پک ہوگی۔پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ اس پہلے پی ایس ایل فرنچائزرز کی مشاورت سے لوکل پلئیرز کی کیٹگری میں ترقی اور تنزلی کا مرحلہ مکمل ہوچکا،دوسرے اہم معاملات کے حوالے سے بھی پی سی بی حکام اور ٹیم فرنچائزرز کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے